کے الیکٹرک کےسابق سی ای اوتابش گوہر وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

358

وزیراعظم عمران خان نے کے الیکٹرک کےسابق سی ای اوتابش گوہر کو اپنا معاون خصوصی مقرر کر دیا۔

وزیراعظم نے اپنی ٹیم میں ایک اور کھلاڑی کا اضافہ کردیا، مختصر کابینہ بنانے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تازہ اضافہ سابق سی ای او کے الیکٹرک تابش گوپر کی صورت میں سامنے آیا ہے جنہیں معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا ہے۔

تابش گوہر کو معاون خصوصی بنانے کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی جب کہ تابش گوہر کی تعیناتی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔