‘ آرمینیا کیخلاف پاک فوج کے لڑنے کی خبریں جھوٹی ہیں’

319

پاکستان نے آرمینیا کیخلاف مشترکہ جنگ کی خبریں بےبنیاد قرار دے دی گئیں، ترجمان دفتر خارجہ نے آذربائیجان کیساتھ مل کر آرمینیا کیخلاف جنگ کی خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا کو جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ نے کہا کہ آذربائیجان میں آرمینیا کیخلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی رپورٹس بے بنیاد اور قیاس آرائی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو نگورونو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش ہے، آذربائیجان کی شہری آبادی پرآرمینیائی فوج کی گولہ باری قابل مذمت ہے، خطے میں امن وسلامتی کیلئےآرمینیا کو کارروائی روکناہوگی، پاکستان آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، آذربائیجان کا موقف سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے لڑنے کی رپورٹس قیاس آرائی پرمبنی ہیں، ایسی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیرذمہ دارانہ ہیں۔