وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جن حلقوں میں آر ٹی ایس ڈاؤن ہوا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوار الیکشن ہارے، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے ایک ہزار ووٹ سے کم مارجن پر ہاری، الیکشن میں 15 امیدوار2500 سے کم مارجن سے ہارے اگر دھاندلی کیا صرف گنتی دوبارہ کر دیتے پی ٹی آئی نے اکیلے حکومت بنانی تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ایسےالزامات لگتے ہیں کیونکہ ہمارےہاں جمہوری کلچر نہیں ہے ہارنےوالا اپنے ساتھیوں کو یہ ہی یقین دلاتا رہتا ہےکہ کہ ہم نہیں ہارے ہرایا گیا ہے، نواز شریف کا بیانیہ ایک پٹا ہوا بیانیہ ہے آپ قوم کے بچوں کو سڑک پر اور اپنے بچوں کو MayFair رکھنے کی بچگانہ تحریک چلا رہے ہیں۔
گزشتہ رات نجی ٹی وی کے پروگرام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف جتنی مرضی سخت بات کریں ان پر بغاوت کا مقدمہ قائم نہیں ہونا چاہیے۔