نیشنل ٹی 20 کپ: کئی کھلاڑیوں نے پی سی بی کےڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرا دیا

333

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بےجا پابندیوں سے بیزار قومی کرکٹرز نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرا کر ایک کے ماہ عارضی معاہدے پر اکتفا کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی بےجا پابندیوں کے باعث کچھ کرکٹرز نے پی سی بی کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرا دیا ہے ،انہوں کہا ہے کہ ہماری شرائط کے مطابق معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جائے۔

پی سی بی کے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کو ٹھکرانے والوں میں کامران اکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور شعیب ملک سمیت 6 کرکٹرز نے قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آغاز پر اپنی شرائط کے تحت ڈرافٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر جانا پسند کریں گےمگر انہیں بورڈ کا معاہدہ قبول نہیں، جس کے بعد پی سی بی نے ڈرافٹ میں ترمیم کرائی۔

قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ میں اس معاہدے پر شرکت کرنے والے کھلاڑی پی سی بی کے قوانین کی پاسداری کریں گے اور 20 اکتوبر کے بعدمستقبل کے فیصلوں کیلئے آزاد ہونگے۔