حکومت کا گندم درآمد کرنے کے لیے تین ممالک سے رابطہ

394

پاکستان نے روس سے حکومتی سطح پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 حکومتی سطح پر گندم کی درآمد میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کابینہ نے گندم درآمد کیلئے روس کے ساتھ ایم او یو کی منظوری دے دی۔

دستاویز کے مطابق پاکستان حکومتی سطح پر کم سے کم 2 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گا، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ گندم خریدنے کیلئے 3 ممالک کو خطوط لکھے گئے جن میں ایران، یوکرائن اور روس شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے خط کا مثبت جواب موصول ہوا، حکومت نجی شعبے کے ذریعے الگ سے گندم درآمد کررہی ہے،  ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے بھی گندم درآمد کرنے کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ گندم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیکنے  سے انکار کیا اور دیگر ممالک سے حکومتی سطح پر گندم درآمد کی جارہی ہے جب کہ نجی شعبے کو بھی گندم برآمد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔