فلسطین: پرُامن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کا تشدد 20 زخمی

302

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کیخلاف پر امن احتجاج کررہے فلسطینیوں پر صیہونی فوج کے اہلکاروں نے تشدد کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پرُامن مظاہرے کے دوران صیہونی اہلکاروں نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ، ربر کی گولیاں اور صوتی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی زخمی ہوگئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔