نیتن یاہو کی خودغرضی پر اسرائیلی وزیر سیاحت احتجاجاً مستعفیٰ

259

یروشلم: اسرائیلی وزیر سیاحت آسف زامیر نے کہا ہے کہ بینجیمن نیتن یاہو اپنے ذاتی مسئلوں کو عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر ترجیح دیتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسف زامیر نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ناقابلِ اعتماد ہیں۔

آسف زامیر نے اپنے استعفیٰ دینے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوائرس وبا کیخلاف سنجیدہ اقدامات کرنے کے بجائے نیتن یاہو نے اپنے ذاتی مسائل کو ترجیح دی۔