سینے کا درد اور قلبی مرض کے تشخیصی ٹیسٹس

399

سینے میں درد ایمرجنسی میں مریضوں کے داخل ہونے کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

سینے میں درد ہر شخص کی عمر اور ساخت کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔ یہ درد کی نوعت، شدت، دورانیہ اور درد کے مقام پر بھی منحصر کرتا ہے۔

سینے میں اچانک سے درد کا اٹھنا یا سینے میں کچھ پیوست محسوس ہونا، دل سے متعلق کسی سنگین پیچیدگی کی علامت ہوسکتا ہے تاہم بہت سی عمومی وجوہات ایسی بھی ہیں جو جان لیوا نہیں ہوتیں۔

قلبی امراض جن کے سبب درد محسوس ہوسکتا ہے:

دل کا دورہ: دل میں خون کے بہاؤ کی رکاوٹ

انجائنا: دل کی طرف جانے والی خون کی رگوں میں رکاوٹ

پیریکارڈائٹس (pericarditis): دل سے منسلک عضلات میں سوزش

مایوکارڈائٹس (myocarditis): دل کے عضلات میں سوزش

کارڈیومایوپیتھی (cardiomyopathy): دل کے عضلات کی ایک بیماری

شہ رگ کا کٹ جانا (aortic dissection): یہ بہت کم ہوتا ہے جس میں شہ رگ کا ایک ٹکڑا دل سے علیحدہ ہوجاتا ہے

اگر آپ کو جاننا ہے کہ سینے میں ہورہے درد دل کے کسی مرض کی علامت تو نہیں تو آپ مندرجہ ذیل ٹیسٹ کروا سکتے ہیں:

الیکٹروکارڈیوگرام (ECG یا EKG):  جو آپ کے دل کی برقی سرگرمی کو ریکارڈ کرتا ہے

خون کے ایسے ٹیسٹ: جو خون میں شامل کیمیائی خمیر (enzymes) کی کسی مرض کی وجہ سے غیر متوازن سطح کی پیمائش کرتے ہیں

سینے کا ایکسرے: جو آپ کے دل، پھیپھڑوں اور خون کی رگوں کی جانچ پڑتال کرتا ہے

ایکو کارڈیوگرام (echocardiogram): جو دل کی متحرک تصاویر کو ریکارڈ کرنے کے لئے آواز کی لہروں کو جانچنے کیلئے ہوتا ہے

ایم آر آئی: جو دل یا شہ رگ میں ہونے والے نقصان کا تجزیہ کرنے کے لئے ہوتا ہے

تناؤ ٹیسٹ (stress test): جو مشقت کے بعد آپ کے دل کی فعالیت کا تجزیہ  کرنے کیلئے ہوتا ہے

انجیوگرام (Angiogram): جو مخصوص شریانوں میں رکاوٹوں کو دیکھنے کے لئے ہوتا ہے