کشمیریوں کو استصواب رائے دیا جائے‘مولانا فضل الرحمن

122

مظفرآباد(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان آزادکشمیر میں جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر کو ہی اپنی نمائندہ جماعت سمجھتی ہے،مولانا سعید یوسف کی قیادت میں بننے والی جماعت کی سرپرستی کرتے رہیں گے،جمعیت علمائے اسلام اکابرین کی جماعت ہے جس کا نصب العین اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام ہے اس کے لیے جدوجہد جاری رہے گی،تحریک آزادی کشمیر جاری وساری رہے گی ،اگر کشمیریوں کو حق نہ ملا تو آنے و الی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، کشمیریوں کو استصواب رائے دیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام مظفرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام استقبالیہ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جب کہ انہوں نے جمعیت علمائے اسلام جموں کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ وشوریٰ سے حلف بھی لیا۔آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بارجے یو آئی پاکستان کے کسی سربراہ نے آزادکشمیر کی جماعت کا حلف لیا ہے۔