شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2دہشت گرد ہلاک،ایک گرفتار

89

راولپنڈی(خبر ایجنسیاں)سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ہلاک دہشتگرد بم بنانے کا ماہر تھا، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں بھی ملوث تھے۔