۔80 سال کے فٹ بالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا

65

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جنون کی حد تک فٹ بال کھیلنے والے 80 سالہ برطانوی فٹ بالر پیٹر ویبسٹر نے گزشتہ روز اپنا آخری میچ کھیلا ۔پیٹر ویبسٹر انگلینڈ کے شہر پرسٹن میں پیدا ہوئے اور اب وہ آسٹریلیا میں رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں جس طرح سے پہلے میچز میں اپنا حصہ ڈالتا تھا اس طرح سے اب نہیں کھیل پا رہا۔80 سالہ پیٹر ویبسٹر نے 15 سال کی عمر سے فٹ بال کھیلنا شروع کی اور بعدازاں انہوں نے 20 اور 30 کی دہائی میں ویلش لیگز میں بہت سے ٹیموں کے لیے فٹ بال کھیلی۔پیٹر ویبسٹر کو مقامی کھیل کا لیجنڈ مانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے نام سے منسوب ایک مقابلہ بھی کھیلا جاتا ہے جسے ’پیٹر ویبسٹر کپ‘ کا نام دیا گیا ہے۔