تمام اپوزیشن جماعتوں نے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ‘شاہد خاقان

68

راولپنڈی (آن لائن) سابق وزیر اعظم و ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے باہر نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ملک غیر معمولی حالات سے دوچار ہے، موجودہ حکومت سے جان چھڑانے کے لیے میدان میں نکل پڑے ہیں، اب عوام نے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہحکومت سے تو اسمبلی چل ہی نہیں رہی، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، آٹا اور چینی میں فائدہ لینے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں، حکومت میں ہر آدمی پیسے بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہو گا، لاہور کے جلسے کے بعد تحریک میں جان پڑے گی۔