جسٹس راجا سعید اکرم آزاد کشمیر عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس تعینات

112

راولاکوٹ(آن لائن) آزاد جموں کشمیر عدالت عظمیٰ کے قائم مقام چیف جسٹس راجا سعید اکرم کو آزاد جموں کشمیر عدالت عظمیٰ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیے جانے کی منظوری دے دی گئی انہیں تعینات کرنے کی سمری گزشتہ دنوں چیئرمین کشمیر کونسل (وزیر اعظم پاکستان) کو ارسال کی گئی تھی جس کی منظوری دے کر حکومت پاکستان نے واپس آزاد کشمیر حکومت کو بھیج دی ہے۔یاد رہے چودھری ابراہیم ضیا کے ریٹائر ہونے کے بعد سینئر جج راجا سعید اکرم کو آزاد کشمیر عدالت عظمیٰ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا ۔