شوہر اور سسرال والوں کے مظالم سے تحفظ فراہم کیا جائے، جانکی باگڑی

41

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد جام شورو روڈ پر واقع فلٹر پلانٹ کے رہائشی باگڑی برداری کے مرد وخواتین نے جانکی باگڑی پر مبینہ تشدد کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر جانکی باگڑی، کرشن باگڑی نے بتایا کہ جانکی کے شوہر اور سسرال والوں نے اس کو ناحق تشدد کا نشانہ بنایا اور مارپیٹ کرکے گھر سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے شوہر اور سسرال والوں نے تین سال کا بچہ بھی رکھ لیا ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کراکر انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔