ملزمان کیخلاف کارروائی کرکے موٹر سائیکل، رقم اور موبائل فون دلایا جائے، عبدالکریم

50

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو محمد خان کے رہاشی عبدالکریم کشمیری نے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور رقم کی واپسی کے لیے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹنڈو محمد خان سے ٹنڈو فضل کے درمیان نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل، چالیس ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، جس کی اطلاع میں نے سیری پولیس کو دی لیکن سیری پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدر آباد سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے میری موٹر سائیکل، رقم اور موبائل فون دلایا جائے۔