آغا سراج درانی نے ہزاروں بے روزگار افراد کو نوکریاں دلائیں، شاہد سومرو

45

شکارپور (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج خان درانی کی سابق جج شاہد حسین سومرو کے دفتر آمد، تحصیل گڑھی یاسین کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد حسین سومرو نے کہا کہ آغا سراج خان درانی کے لیے لوگوں کے اپنے خیالات اور رائے ہوتی ہے، ہر ایک شخص جانتا ہے کہ درانی خاندان نے کبھی بھی جھگڑوں اور فساد کو ترجیح نہیں دی۔ آغا سراج خان درانی وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے اپنے حلقے میں ہزاروں افراد کو نوکریاں دے کر ان کے گھروں کے چولہے جلائے۔