حیدر آباد، سہیل شیخ کی سربراہی میں کنڈا سسٹم کیخلاف کارروائی

41

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف کی ہدایت پر اے سی سرکل ون منظور سومورو اور گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے ایکس سی این سہیل شیخ کی سربراہی میں کنڈا سسٹم کیخلاف کارروائی کی گئی، مختلف علاقے سرفراز سب ڈویژن، صدر سب ڈویژن اور لطیف آباد میں کنڈا مافیا اور غیرقانونی کنکشن کیخلاف کارروائی کی گئی۔ اے سی سرکل ون منظور سومرو کا کہنا ہے کہ شہری بجلی چوروں کی نشاندہی کریں اور جو حیسکو کے ملازم اس میں ملوث ہیں ان کی بھی نشاندہی کی جائے۔