شکارپور، چنگ چی اور مزدا میں تصادم، خاتون سمیت نو مولود بچہ جاں بحق

52

شکارپور (نمائندہ جسارت) ہمایوں تھانے کی حدود بیگاری کینال کے قریب چنگ چی رکشہ اور مزدا میں تصادم، ایک خاتون سمیت نو مولود بچہ جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے نجی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق خاتون کی شناخت روبینہ کھوسو کے نام سے ہوئی، زخمیوں میں امام بخش، فرحان، عبدالرحمن، مسمات زبیدہ، مسمات سسی کھوسو سمیت چھے افراد شامل ہیں، چنگ چی رکشے میں سوار تمام افراد اسپتال سے گھر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ حادثے کے بعد مزدا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ناکہ بندی کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ شکارپور میں ڈاکو راج برقرار، پولیس خاموش تماشائی۔ خانپور تھانے کی حدود میں شکارپور سے ڈیوٹی پر گاؤں حاجی جنگی خان بروہی جاتے ہوئے PPHI کے فیلڈ آفیسر قادر داد شجراع کو زرخیل روڈ پر دو نامعلوم ہتھیار بندوں نے گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر زدوکوب کرنے کے بعد سپر پاور موٹر سائیکل، نقد رقم اور قیمتی کاغذات لوٹ کر فرار ہوگئے، متاثرہ شخص نے تھانہ خانپور میں رپورٹ درج کرائی۔