فیس بک نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا

351

فیس بک نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا جس کے بعد اب انہیں انسٹاگرام اور فیس بک چیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ میسنجر پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

فیس بک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اپیلیکیشن استعمال کرنے والے صارفین اب کسی ایک ایپ سے دونوں پر چیٹ کرسکتے ہیں۔

 فیس بک کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی سروس کے بعد صارفین کو اپنے دوستوں اور پیاروں سے رابطہ رکھنے میں آسانی ہوگی کیونکہ کچھ لوگ انسٹاگرام تو کچھ فیس بک کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ فیس بک کی جانب سے تمام میسجنگ ایپس یعنی فیس بک میسنجر، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر ممکنہ طور پر اسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔

فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کو میسنجر اور انسٹاگرام پر موجود لوگوں سے چیٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے پر بھی کام ہورہا ہے، مگر ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ سہولت کیسے استعمال کی جائے گی۔