‘فضل الرحمان اب نوازشریف کو استعمال کریں’

269

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے قومی اداروں کیخلاف اعلان جنگ کیا، بھول گئے کہ آپ نے جونیجو کے پیٹ پر چھرا مارا، مریم نواز کو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہےمگر کوئی مسلم لیگی پاک فوج کیخلاف نہیں ہوسکتا اب نواز شریف تیاری کریں آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ  ایک سال 10 ماہ تک یہ خاموش رہے، یہ بارگین کر رہے تھے، نواز شریف نے بینظیر بھٹو کی کردارکشی کی، آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ  سی پیک کیخلاف سازش ہورہی ہےگٹھ جوڑ لندن میں ہو رہا ہے لندن میں بیٹھ کر سی پیک کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں، فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں، یہی ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتے تھے، یہ بارگین کررہےتھے، اس میں بہت سے اور بھی لوگ شامل ہیں۔