‘اسلام اس وقت دنیا میں ایک بحران سے دوچار ہے’

373

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ‘اسلام اس وقت دنیا میں ایک بحران سے دوچار ہے’ تاہم جمہوری فرانس میں ‘روشن خیال اسلام’ کی بہت گنجائش موجود ہے۔

فرانسیسی صدر نےکہا کہ ان کے ملک میں کہیں بھی کسی کو یہ اجازت نہیں دی جائےگی کہ وہ مذہب کا سہارا لے کر ایک ایسا علحیدہ متوازی معاشرہ بنانے کی کوشش کرے جو فرانس کی اقدار سے متصادم ہو۔

مزید پڑھئیے: چارلی ہیبڈو کا دوبارہ گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا اعلان

فرانسیسی صدر کے مطابق مسلم اکثریتی محلوں میں مذہبی آزادی کی آڑ میں انتہاپسندی، نفرت اور تشدد کا پرچار کرنے والے فرانس کے لیے خطرہ ہیں۔

The Deep Historical Roots of France's Obsession with Muslim Women's Dress |  by Mohammed Iqbal Degia | Extra Newsfeed

 

فرانسیسی صدر نےاعلان کیا کہ فرانس کے گلی محلوں میں انتہاپسندی روکنے کے لیے حکومت ایک نیا قانون لا رہی ہے، اس قانون کے ذریعے مقامی سطح پر مذہبی اور سماجی تنظیموں کے مالی معاملات کی بہتر نگرانی کی جائے گی، نام نہاد انتہا پسندی پھیلانے والے نجی مدارس کے خلاف کارروائی ہوگی جبکہ مذہب کے نام پر بچیوں اور خواتین پر قدغنیں لگانے کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی سب سے زیادہ آبادی فرانس رہتی ہے جبکہ اسلام یہاں کا دوسرا بڑا مذہب ہے، جہاں لگ بھگ 60 لاکھ مسلمان بستے ہیں۔

دوسری جانب فرانسیسی حکومت کے مجوزہ قانون پر وہاں مسلم برادری رہنماؤں میں خدشات ہیں کہ اس سے ‘اسلاموفوبیا’ اور ان کے خلاف تعصب کو مزید ہوا ملے گی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق فرانسیسی صدر نئے اقدامات کےتحت فرانس میں پبلک سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین پر حجاب پہننے کی پابندی کو اب نجی شعبے میں بھی لاگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

یاد رہےکہ حال ہی میں فرانسیسی صدر کے جمہوری فرانس کے بدنامِ زمانہ میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکےدوبارہ شائع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مسلم ممالک اور دنیا بھر میں فرانسیسی حکومت سمیت میگرین کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ فرانس میں اسلاموفوبیا کے باعث مسلمانوں کی مقدس کتاب ‘قرآن مجید’ کو نظر آتش کرنے واقعات بھی رونما ہوچکےہیں۔