دنیا کا خشک ترین خطہ جہاں روزِ ازل سے آج تک بارش نہیں ہوئی

742

شمالی چلی (Chile) کے صحرا ایٹاکاما میں تو ویسے کئی مقامات ہیں جہاں آج تک بارش نہیں ہوئی تاہم ان میں سے ایک کا ذکر آج کرتے ہیں۔

صحرا ایٹاکاما کے شمالی حصے میں موجود اریکا نامی خطے میں 59 سالوں میں سے صرف ایک سال چند بوند بارش ہوئی یعنی ریکارڈ کے مطابق 0.03 انچ اور اس سے پہلے بالکل بھی نہیں ہوئی۔

آس پاس کے گاؤں میں رہنے والے پانی حاصل کرنے کیلئے اپنے گھروں پر خاص قسم کے جالوں کا استعمال کرتے ہیں جس کی مدد سے وہ خنکی میں موجود نمی کو پانی کی شکل میں محفوظ کرتے ہیں۔