شعبئہ سائنس میں ایک سے زائد نوبل پرائز جیتنے والے اشخاص

280

امریکی ماہرِ طبیعات جان برڈین وہ واحد مرد ہیں جنہوں نے علمِ طبیعات میں دو بار نوبل پرائز حاصل کیا۔

پہلا انعام انہوں نے 1956 میں ٹرانزسٹر کی ایجاد میں معاون کی حیثیت سے حاصل کیا تھا جبکہ دوسرا انعام انہوں نے 1972 میں کامل ایصالیت (superconductivity) ک نظریے کو مزید بہتر کرنے پر حاصل کیا۔

خواتیں میں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی کیمیا دان میری کیوری نے بھی دو بار نوبل پرائز حاصل کیا۔ پہلا انعام انہوں نے 1903 میں تابکاری شعاعوں پر کام کرنے پر حاصل کیا جبکہ دوسرا انعام انہوں نے 1911 میں شعبئہ کیمیا میں حاصل کیا۔