ٹرمپ کی صحتیابی کیلئے چین کی نیک تمنائیں

247

بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کوروناوائرس سے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ اس کٹھن مرحلے سے بہت جلد بخیر و عافیت گزر جائیں گے اور صحت یاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ٹرمپ کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔