افغانستان میں خودکش دھماکہ، 15 ہلاک، 30 زخمی

353

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں واقع ضلعی گورنر ہاؤس کے پاس دھماکہ ہوا جس میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گورنر ہاؤس کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 8 عام شہری بھی شامل ہیں

اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔