لیاری کو عالمی معیار کا باکسنگ انفرا اسٹرکچر فراہم کریں گے ، ارشاد سودھر

106

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سائوتھ ارشاد علی سودھرنے کہا ہے کہ پاکستان میں لیاری کوباکسنگ کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میںبھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں میڈلزکے حصول کیلیے لیاری کے باکسرز کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق انفرا اسٹر کچر فراہم کرنے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ڈسڑکٹ سائوتھ میں باکسنگ کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے کلبس اور اکیڈمیز کی سطح پر باکسنگ کلبس کی تزین و آرائش اور دیگر ضروری سامان کوترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وارفراہم کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ڈی ایم سی سائوتھ باکسنگ ٹونامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میونسپل کمشنر سائوتھ اختر علی شیخ،پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف ،سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ شیر محمد، محمد رستم،محمد امین، گذشتہ سائوتھ ایشین گیمز کے سلورمیڈلسٹ گل زیب، برونزمیڈلسٹ رضیہ بانو، مہرین جمعہ،اولمپئین ملنگ بلوچ، کراچی اسپورٹس فائونڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان ،کراچی سائوتھ باکسنگ کے سیکریٹری عبدالرزاق سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر سائوتھ ارشاد علی سودھرنے اس موقع پر مسلم آزاد باکسنگ کلب کیلیے باکسنگ رنگ کو اپ گریڈ کرنے اور یہاں زیرتربیت باکسرز کو بنیادی سامان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماراٹارگٹ اپنے باکسرز کو اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹینڈ پر دیکھنا ہے ہماری بھرپور کوشش ہے کے لیاری کے نوجوان باکسرز کو ان کی صلاحیتیوں کے اظہار کے بھرپور مواقعے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ڈسٹرکٹ ،شہر،صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم سربلند کر سکیں۔ٹورنامنٹ میں شریک خواتین باکسرز کو کھیلتا دیکھ کر ارشاد علی سودھر کاکہنا تھا کہ ہماری خواتین جیٹ جہاز چلانے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کر رہی ہیں توکیا وجہ نہیں کہ ہم اسپورٹس میں بھی اپنی لڑکیوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں ۔