سعودی کرکٹ ،ڈبلیو پی سی اے نے نمائشی میچ جیت لیا

180
جدہ:سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے تحت کھیلے گئے نمائشی میچ کے موقع پر ٹیم کا مہمان خصوصی اورآفیشلز کے ساتھ گروپ فوٹو

جدہ (سید مسرت خلیل۔نمائندہ خصوصی) سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن (ایس اے سی ایف) کے تحت ویسٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کی زیر نگرانی 90 ویں سعودی عرب کا قومی دن پر خوشی منانے ڈبلیو پی سی اے چیئرمین الیون اور ڈبلیو پی سی اے صدر الیون کے مابین نمائشی کھیلا گیا۔ چیئرمین الیون نے ٹاس جیت کر صدر الیون سے پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور مقررہ 18 اوورز میں 9 وکٹوں پر 160 رنز تک محدود رکھا۔ عثمان گلاب 10 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ کپتان عبداللہ 18 ، ابرار 16 اور عاطف 15 رنز بناکر تمایاں رہے۔ عمران قیصر نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اپنے 3 اوورز میں صرف 10 رن پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ شہباز رشید اورعبدالقیوم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں چیئرمین الیون نے عمران قیصر شاندار بیٹنگ کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر فتح حاصل کرلی۔ عمران نے3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنزبنائے۔نعیم ملک نے 43 رنز بنائے اور کپتان شہباز رشید 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ابرار نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ عمران قیصر کو ان کی 4 وکٹوں اور 63 رنز کے بدلے نوازا گیا۔ڈبلیوپی سی اے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر سید قاسم علی نقوی نے چیئرمین الیون کے کپتان کو وننگ ٹرافی دی۔ سعودی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ سعودی عریبین کرکٹ فیڈریشن کے تحت یوم الوطنی نمائشی میچ کھیلا گیا۔ مملکت میں کرکٹ فیڈریشن کے سربراہ پرنس سعود بن مشعل کی سرپرستی اب تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔