نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی، لاجسٹک لائنز کی شاندار فتح

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر)5واں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنا منٹ میںنیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میںلاجسٹک لائنز نے اعتماد گروپ کو 63 رنز سے شکست دیدی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا احمد علی کی آل رائونڈ پرفارمنس ٹورنامنٹ کمیٹی نے انہیں مین آف دی میچ قرار دیا اس موقع پر نیشنل بینک کے گروپ چیف فواد فرخ نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا انکے ہمراہ سلمان حسین کاظمی ،شاہد مشتاق اور دیگر موجود تھے، لاجسٹک لائنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں پر 160 رنز اسکور کیا۔ احمد علی نے دوچوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 56 رنز ناٹ آوٹ رہے سید عمیرعلی نے تین چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 26 رنز شعیب راٹھور نے 27 گیندوں پر 24 رنز بنائے ، جبکہ عقیل احمد شاہ نے 25 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں اعتماد گروپ پر اعتماد ہوکر نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 97 رنز بناکر پولین لوٹ گئی ۔ سراج الدین نے 16 رنز دیکر تین وکٹ احمد علی اور اظہر اقبال نے 17-17 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی۔