ڈگری، ایس ٹی پی کے شہید عبدالمالک نوحانی کی آٹھویں برسی منائی گئی

69

ڈگری (نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر شہید عبدالمالک نوحانی کی آٹھویں برسی ڈگری کے نواحی گائوں گوٹھ فضل نوحانی میں منائی گئی۔ ایس ٹی پی کارکنوں کی جانب سے عبدالمالک نوحانی کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ برسی کی تقریب میں سیاسی، سماجی رہنمائوں سمیت ایس ٹی پی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عبدالمالک نوحانی کو 8 سال قبل دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف جدوجہد کے دوران ڈگری میں نکالی جانے والی ریلی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔