پھیپڑوں کی صحت سانس لینے کے طریقہ کار پر بھی منحصر

535

تھراپی ڈائریکٹر برائے پھیپڑے کیتھ رابرٹس کے مطابق آپ اپنے پھیپھڑوں کو صحیح طریقے سے فعال رکھنے کیلئے سانس لینے کے کئی طریقے اپنا سکتے ہیں جس سے آپ کے پھیپڑے صحت مند رہیں گے۔

گہری اور لمبی سانسیں

گہری اور لمبی سانسیں لینے سے آپ اپنے پھیپڑوں کی سکت کو جان سکتے ہیں کہ آپ کے پھیپڑے ایک وقت میں کتنی زیادہ سانس لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ اس دوسری جانب اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لمبی سانسیں لینے سے آپ کے پھیپڑے کے عضلات میں مزید لچک پیدا ہوگی اور زیادہ کشادہ ہوں گے یعنی زیادہ سے زیادہ آکسیجن سانس لینے میں آسانی ہوگی۔

سانسوں کا حساب رکھیں

سانس کے اندر باہر ہونے میں ایک سا وقت لگنا چاہیے۔ یعنی آپ کو سانس لیتے وقت کتنا وقت لگتا ہے اس کی گنتی شروع کریں۔ اگر سانس اندر لینے میں پانچ تک گنتی لگتی ہے تو سانس چھوڑنے میں بھی پانچ کی گنتی لگنی چاہیے۔

سانس لیتے وقت جسم کا رُخ کیسا ہونا چاہیے؟

سانس لیتے وقت آپ کے پھیپڑے زیادہ سے زیادہ پھیلیں آس کیلئے سب سے آسان تکنیک یہ ہے کہ کسی ٹھوس کرسی پر تھوڑا سا پیچھے جھک کر بیٹھیں اور صرف سینے کو ابھار دیں۔ اس سے آپ کے پھیپڑے اطمنان اور زیادہ سے زیادہ سانس لے پائیں گے۔

پانی کا استعمال

دن بھر پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال آپ کے پھیپڑوں کی جلد کی پرت کو پتلا رکھتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے پھیپڑے بہتر طور پر فعال رہتے ہیں۔

اپنے آپ کو حرکت میں رکھیں

پھیپھڑوں کی صحت کے لئے باقاعدہ اعتدال پسند سرگرمیاں بہت فائدہ مند ہیں اور جب آپ اپنی روز مرہ کی سرگرمی میں اضافہ کرتے ہیں تو اس سے آپ کو بیک وقت تین فائدے ہوتے ہیں: صحتمند پھیپھڑے، صحت مند دل اور اچھی پرمسرت طبیعت۔