پیٹ کی تکلیف: سبب و علامات

489

پیٹ خراب ہونا

گیس، قبض، اسہال اور جلن جیسی علامات غیر صحت مند آنت کی نشاندہی ہوسکتی ہیں۔ متوازن غذا کھانے کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کے معدے کو اس کو ہضم کرنے میں زیادہ دقت کا سامنا نہیں ہوگا۔

چینی سے بھر پور غذا

پروسیسڈ کھانوں یا زیادہ چینی والی خوراک آپ کے معدے میں پائے جانے والے فائدہ مند جراثیم کو ختم یا ان کی تعداد کو کم کرسکتی ہے جو کہ آپ کے معدے کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے حتیٰ کہ کینسر کا پیش خیمہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

وزن میں عدم اعتدال

اپنی غذا یا ورزش کی عادات میں تبدیلی لائے بغیر وزن کم یا بڑھنا بھی غیر صحت مند آنت کی علامت ہوسکتی ہے۔ غیر متوازن معدہ آپ کے جسم کی غذائی اجزاء کو جذب کرنے، بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے اور چربی کو ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو خراب کر سکتا ہے۔

وزن میں کمی چھوٹی آنتوں کے جراثیم کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے جبکہ وزن میں اضافہ انسولین مزاحمت کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

نیند کا مکمل نہ ہونا اور تھکاوٹ

خراب معدہ نیند کی تکلیف میں مبتلا کرسکتا ہے ہوسکتا ہے جیسے کہ بے خوابی یا ناقص نیند اور اس وجہ سے دائمی تھکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

جلد

ایکزیما جیسی جلد کی بیماری زخمی معدے کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔ ناقص غذا یا غذا سے منسلک الرجی کی وجہ سے آنتوں میں سوجن ہوسکتی ہے جسکے باعث اندرونِ جسم میں ہی پروٹینز کا اخراج ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔

خودکار بیماریاں

غیر صحتمند آنت نظامی سوزش کو بڑھا سکتی ہے اور مدافعتی نظام کے مناسب کام میں ردوبدل کر سکتی ہے جو کہ خود کار بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے یعنی جسانی نظام اپنے آپ ہی کو نقصان پہنچانے لگ جاتا ہے۔