دنیا کی عظیم الشان لائبریری کہاں واقع ہے؟

602

2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد کتابوں کی حامل امریکی دارالحکومت واشنگٹن دی سی کی لائبریری آف کانگریس دنیا کی عظٰم ترین لائبریری ہے۔

اس کو 1800 عیسوی میں کانگریس پارٹی کیلئے تعمیر کیا گیا تھا لیکن 1812 میں برطانیہ اور امریکہ میں درمیان ہوئی جنگ میں یہ لائبریر تباہ ہوگئی تھی جس کو دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے امریکی صدر تھامیس جیفرسن نے اپنی ذاتی لائبریری کی 6 ہزار 4 سو 87 کتابیں 23 ہزار 950 ڈالر کے عوض لائبریری انتظامیہ کو بیچ دیں۔

آج اس لائبریری میں کتابوں کو رکھنے کیلئے جو تختے (shelves) نصب ہیں،  صرف انکی لمبائی 530 میل ہے اور لائبریری میں عوام کیلئے جتنی بھی فراہم کردہ معلوماتی ذرائع ہیں، اُن کی تعداد 2 ارب 30 لاکھ سے زائد ہے جن میں 20 لاکھ 7 ہزار سے زائد آڈیو ریکارڈنگز، 1 کروڑ 2 لاکھ سے زائد تصاویر، 40 لاکھ 8 ہزار سے نقشے اور 50 کروڑ 8 لاکھ سے زائد دستاویزات ہیں۔