کیا واقعی گراہم بیل نے ٹیلی فون ایجاد کیا یا محض ایک تاریخی جھوٹ؟

505

1861 میں جرمن ماہرِ طبیعات (physicist) جوہن فلپ ریس نے ایک آلہ ایجاد کیا جو کہ موسیقی کو ترسیل یا ایک جگہ سے دوسری جگہ پر سامع کیلئے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ اس کے علاوہ اوبرلن اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے دو اور مؤجد الیشا گرے اور اینٹونیو میوسی گراہم بیل کے زمانے میں ہی ٹیلیفون کی ایجاد پر کام کررہے تھے۔

گراہم بیل اور الیشا گرے نے ایک ہی دن ٹیلیفون کی ایجاد کی سند حاصل کرنے کیلئے اپنی ایجادات متعارف کروائیں جو کہ تنازعہ کا باعث بنی۔ سپریم کورٹ میں جب معاملہ گیا تو سپریم کورٹ کا جھکاؤ گراہم بیل کر طرف ہوگیا۔

اسی طرح اینٹونیو میوسی نے بھی گراہم بیل سے پہلے ہی ایک آلہ ایجاد کرلیا تھا جو کہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بات کرنے کا ذریعہ تھا اور اپنی اس ایجاد کو گراہم بیل سے پہلے گردانتے ہوئے میوسی نے سندِ حق ایجاد کیلئے کیس دائر کیا لیکن بدقسمتی سے کیس لڑنے کے دوران ہی اس کی موت ہوگئی جس پر گراہم بیل کو ٹیلی فون کا مؤجد مان لیا گیا۔