شمالی وزیرستان: فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

128

راولپنڈی (آن لائن) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ایک ہلاک دہشت گرد بم بنانے کا ماہر تھا، یہ دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل، بھتا خوری اور سیکورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں میں ملوث تھے۔ دوسری طرف مردان اور نوشہرہ میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعا ت کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پشاور سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکورٹی کے مؤثر انتظامات کردیے گئے، جہاں حساس ترین عبادت گاہوں، ریڈ زون، داخلی اور خارجی راستوں، بازاروں، ریلوے اسٹیشن، بس اڈوں سمیت دیگر حساس مقامات اور قبائلی اضلاع میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔