نوازشریف دفاعی تنصیبات پر حملے کرنا چاہتے ہیں، طاہر اشرفی

143

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرا عظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے نواز شریف دفاعی تنصیبات پر حملے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے مسلم لیگ ضیا الحق کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی کو عرب دنیا میں مقام نواز شریف نے دلوایا۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ آپ اس کو لوٹتے رہیں؟ میاں صاحبان کو اپنی کرپشن چھپانے کے لیے مولوی ملا،مولانا فضل الرحمن کو صدارتی ووٹ نہیں دیے گیے،پی پی پی اور ن لیگ کو کامیابی کا علم ہوتا تو مولانا کو پی ڈی ایم کا سربراہ نہ بناتے۔