ملکی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، پرویزالٰہی

201

لاہور (آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر چودھری قیصر اقبال بریار، سینئر نائب صدر مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار، سابق صدر چیمبر ملک محمد اشرف اور سیال ائرلائن کے وائس چیئرمین میاں احسن نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے قیصر اقبال بریار کو سیالکوٹ چیمبر کا بلامقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد ی۔ اس موقع قیصر اقبال بریار نے چودھری پرویزالٰہی سے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ آپ نے سیالکوٹ کی ترقی، ائرپورٹ اور تاجر طبقہ کے لیے جو کام کیے تھے ان کا فائدہ عوام آج بھی اٹھا رہی ہے۔