فیصل آباد ،جماعت اسلامی یوتھ نے یونٹ سازی مہم کا آغاز کردیا

150

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی یوتھ نے گلی محلے کی سطح پر یونٹ سازی مہم کا آغاز کردیا۔شہرکے مختلف مقامات پرعلامہ اقبال کالونی،حاجی آباد،ائرایونیوجھنگ روڈ ،سدھار، محلہ صادق آباد،لیاقت آباد،سی سی65،سماہنا،کنک بستی غلام محمدآبادجھمرہ،سی سی7 اوردیگرمقامات بنائے جانے والے یونٹس کے نومنتخب عہدیداران اور ممبران سے مرکزی نائب صدر حافظ عدیل باسط ، پنجاب کے صدرعلی احمدڈوگراورضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجرنے حلف لیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری راشد محمود،نائب صدر سلیم انصاری،ملک اسامہ نذیر،فیصل خلجی،سلطان ڈوگر،آصف عطااور وقاص مجیدودیگرذمے داران شہربھرمیں ہونے والی حلف برداری کی تقربیات میںشریک ہوئے ۔جے آئی یوتھ میں شریک ہونے والے نوجوانوں نے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی اورجے آئی یوتھ کے ہمراہ مل کر جدوجہد کرنے کاعزم کیا۔تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہاکہ جے آئی یوتھ جماعت اسلامی کاہراول دستہ ہے ،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی ہدایت پر بلدیاتی حلقوں میں اپنے امیدوارکھڑے کریں گے،جے آئی یوتھ ملک بھرکی طرح فیصل آبادمیں بھی ہرصوبائی حلقہ میں کم ازکم 100یونٹ قائم کرے گی جوگلی محلے کی بنیادپرقائم کیے جائیں ،ہریونٹ میں10نوجوانون عہدیدار ہوں گے ،یونٹ سازی کی مہم کوکامیاب بنانے کیلیے ہرسطح کے ذمے داران بھر پورانداز میں کام کریں گے۔ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہاکہعمران خان حکومت سے لوگوں نے جو توقعات لگائی تھیں وہ پوری نہیں ہوسکیں۔لوگوں کا خیال تھا کہ اسٹیٹس کو ٹوٹے گا،نظام بدلے گا۔ نوجوانوں کو روز گار ملے گا۔غریب عوام سکون کی سانس لیں گے مگر کچھ بھی تبدیل نہیں ہوسکا ۔ نوجوان عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں مگر اس حکومت کے پاس ان کی پریشانیوں کا کوئی علاج نہیں بلکہ حکومت نے عوام بالخصوص نوجوانوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔جماعت اسلامی مزدوروں،کسانوں،نوجوانوں اور مظلوم عوام کی آواز ہے۔انہوں نے نوجوانوں سے کہاکہ اس ملک کی قسمت بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔