آذربائیجان کی حکومت نے نگورنوکاراباخ معاملے پر موقف کی حمایت کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مشیر خارجہ آذر بائیجان نے کہا کہ پاکستان نگورنوکاراباخ معاملے پر آذر بائیجان کے موقف کاحامی ہے، آذربائیجان کیلیےپاکستان کی حمایت پرحکومت اورعوام کےشکرگزارہیں پاکستان کی حمایت کےاعتراف میں آذربائیجان کےکئی شہروں کوپاکستانی پرچموں سےسجایاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ بعض علاقوں سے آرمینیائی فوج پیچھے ہٹ رہی ہے جب کہ آرمینیا کی فوج آبادی والے علاقوں پر بھی حملے کر رہی ہے،آذر بائیجان معاملے کو پر امن طور پر بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کر رہاہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ آذربائیجان چاہتاہے یو این قراردادوں کے مطابق معاملہ حل کیا جائے، یواین قراردادوں کےمطابق آرمینیاکی فوج کوآذربائیجان کےعلاقےسےنکلناچاہیے، بات چیت کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی مگر آرمینیا کے مذاکرات نہ کرنے کے باعث صورتحال کشیدہ ہوئی۔