نوازشریف اوردیگرپارٹی رہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج

253

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پر ریاست کے خلاف اکسانے اور مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ وازشریف نےلندن میں پاکستان کےمقتدراداروں کوبدنام کرنےکیلئےاشتعال انگیزتقاریرکیں،نوازشریف کی تقاریرکا مقصدپاکستان کوعالمی برادری میں تنہاکرناہے۔

مقدمے میں مریم نواز، راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق ،خرم دستگیر، اقبال ظفر جھگڑا، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر، مریم اورنگزیب، عطااللہ تارڑ، برجیس طاہر ، عظمیٰ بخاری، شائستہ پرویز، سائرہ افضل تارڑ اور دانیال عزیز کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Image