نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان عبدالغفارعزیز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے

661

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و شعبہ امور خارجہ کے انچارج عبدالغفار عزیز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر، عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنما معروف اسلامی اسکالر عبدالغفار عزیزجہانِ فانی سے کوچ کرگئے، عبدالغفار عزیز 1 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

نائب جماعت اسلامی پاکستان کے انتقال کی خبر کی تصدیق سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کی، انہوں نے کہا کہ عبدالغفار عزیز کے انتقال سے پاکستان اور عالم اسلام ایک سچے محب وطن اور بلند پایہ اسلامی سکالرسے محروم ہوگیاہے، عبد الغفار عزیز نے پوری زندگی اسلامی نظام حیات کے نفاذ کی جدوجہد میں گزاری، ان کا تعلق ایک اعلی تعلیم یافتہ،متمول اور دینی اقدار کے حامل خاندان سے تھا، ان کے انتقال کی خبر اسلامی دنیا میں اسلامی تحریکوں سے وابستہ افراد کو سوگوار کرگئی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز نے پسماندگان میں 2 بیٹے 2 بیٹیاں ایک بیوہ اور لاکھوں کارکنان چھوڑے ہیں۔

عبدالغفار عزیز کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر منصورہ میں ادا کی جائے گی۔