دنیا بھر میں کورونا سے 10 لاکھ 45 ہزار اموات

207

عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث دنیا بھر میں 10 لاکھ 45 ہزار 942 افراد ہلاک جبکہ 3 کروڑ 56 لاکھ 98 ہزار 262 متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 2 کروڑ68لاکھ 66 ہزار678 ہوگئی ہے اور 77 لاکھ 85ہزار642 ایکٹیو کیسزہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والےممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اب تک  2 لاکھ 15 ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 76 لاکھ 79 ہزار 644 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرےنمبر پر ہے جہاں66 لاکھ82 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی 1 لاکھ 3 ہزار 600 اموات ہوئی ہیں۔

برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 49 لاکھ 40 ہزار499 افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 46 ہزار773 اموات ہوئی ہیں۔

روس میں 12 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 475 ہو گئی ہے۔

کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 26 ہزار844 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں بھی 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار834 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 8 لاکھ 52 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور 32 ہزار225 اموات ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی، 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 1 لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی 1 لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا، 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین اب ک تیار نہیں کی جاسکی ہے جس کے باعث کورونا وبا پر قابو پانے میں عالمی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے۔