گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا سے منسلک کرنے کا فیصلہ

69

کراچی (آن لائن) حکومت سندھ نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کو نادرا کے نظام سے منسلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے درمیان ابتدائی معاملات طے پاگئے ہیں۔ ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ خریداری کے بعدایک ماہ کے دوران گاڑی اپنے نام کرانا لازمی ہوگا اور نادرا مراکز یا کسی بھی فرنچائز پر بائیومیٹرک سے خریداری کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔ ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ خریدار اور فروخت کنندہ کوقریبی نادرا مرکزجانا ہوگا، دونوں کے انگوٹھوں کینشانات کے بعد نادرا سے سلپ ملے گی، جس کے ذریعے ہی صرف گاڑی ٹرانفسر کی جاسکے گی۔