ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا یا جارہا ہے، عثمان بزدار

69

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ اورکشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عثمان بزدار، اعجاز شاہ اور شہر یار آفریدی نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی۔ اس موقع پر جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا۔ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عثمان بزدار نے کہا قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے ۔اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔