حکومت نے اپنا کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے، عظمیٰ بخاری

67

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ غداری کے مقدمات ہمارے لیے میڈلز ہیں، حکومت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا، اب ہماری باری ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے
کہاکہ ہمیں عمران خان سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ ہم پر الزام ہے کہ ہم نے اشتعال انگیز تقاریر کیں، ان کیخلاف مقدمہ کیوں نہیں آیا جنہوں نے سول نافرمانی کا حکم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہماری تحریک کا باضابطہ طور پر آغاز بھی نہیں ہوا اور حکومت کی چیخیں سنائی دینے لگی ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکمران اپنے بنکروں سے نکلیں اور مہنگائی کے مارے عوام کی خبر لیں۔