اپنے خوابوں کی تکمیل کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتا ہوں،نوجوان بلے باز ذیشان ملک

41

ملتان(نمائندہ خصوصی)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ راولپنڈی کے رہائشی ذیشان ملک 192 رنز بناکر اب تک ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔تئیس سالہ اوپنر نے اتوار کو سندھ کے خلاف کھیلے گئے لیگ میچ میں 52 گیندوں پر 84 رنز کی اننگز کھیل کر ناردرن کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اب تک ٹورنامنٹ کے 4 میچوں میں 2 نصف سنچریاں بنانے والے ذیشان ملک نے کہا کہ رواں سال فرسٹ الیون میں نام آتے ہی انہوں نے اس ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم کرلیا تھا۔