اٹلی کے ڈیگو ایلیسی نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا

37

روم(جسارت نیوز)اٹلی کے سائیکل سوار ڈیگو ایلیسی نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 103 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نے الکامو سے ایگرجنٹو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو سیدھا 149 کلو میٹر پر محیط تھا۔