غداری مقدمات سیاسی کارکنوں کیلیے میڈلز ہیں، قمر کائرہ

108

لاہور (آن لائن)پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات اور پکڑ دھکڑ بتا رہی ہے کہ حکمران
ریت پر کھڑے ہیںجو کہتے تھے گھبرانا نہیں، پی ڈی ایم کی تشکیل سے ہی گھبرا گئے، حکومت عقل کے ناخن لے،غداری کے مقدمات سیاسی کارکنوں کے لیے میڈلز ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب کے ہر ضلع میں جائیں گے اور حکمرانوں کے چہرے سے نقاب اتاریں گے۔ پنجاب جاگ گیا تو پھر حکمرانوں کا بچنا ممکن نہیں رہے گا۔پی ڈی ایم کے جلسوں سے حکمرانوں کی نیندیں اڑا دیں گے۔پیپلزپارٹی پنجاب بھر میں اپنے جلسے بھی منعقد کرے گی۔ چیئرمین بلاول پنجاب کے بڑے شہروں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔