انتخابی عذرداریوں پرالیکشن کمیشن کی اہم وضاحت

232

عام انتخابات 2018کےبعددائرانتخابی عذرداریوں پرالیکشن کمیشن نے وضاحت کردی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات 2018کے بعد ملک بھر میں 299 انتخابی عذرداریاں دائر ہوئیں، 299عذرداریوں میں سے210 پٹیشنزکےفیصلےالیکشن ٹریبونلزنےکردیے۔

پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی 9 اور صوبائی اسمبلی کے20 حلقوں پرعذرداریاں دائرکیں جب کہ مسلم لیگ ن کےامیدواروں نے قومی اسمبلی کے15حلقوں پر پٹیشن دائرکیں،ن لیگ کےامیدواروں نے صوبائی اسمبلی کے 28حلقوں پر پٹیشن دائر کیں۔

تحریک انصاف کےامیدواروں نے قومی اسمبلی کے 23حلقوں کیلئے پٹیشن دائر کیں جب کہ  صوبائی اسمبلیوں کے 53 حلقوں پر پٹیشن دائر کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 151مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیداروں نے151 الیکشن پٹیشن دائر کیں۔