مقبوضہ کشمیرقابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی

88

سرینگر(اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع گاندربل میں گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجی نے ضلع کے علاقے کنگن میں واقع فوجی کیمپ میں خودکشی کی۔ جنوری 2007ء سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 475 ہو گئی ہے۔