مقبوضہ کشمیر :مہاجر پنڈتوں کے نام پر عارضی قیام گاہوں کی تعمیر جاری

97

سرینگر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے بھارت ایک نئی سازش کے تحت وادی میں مہاجر پنڈتوں کے نام پر عارضی قیام گاہیں قائم کر رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے وادی کشمیرمیں کشمیری پنڈتوں کو آباد کرنے کے نام پر خصوصی کالونیوں کا قیام شروع کردیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق عارضی قیام گاہوں کی تعمیر کی نگرانی خود آر ایس ایس کررہی ہے ۔اگرچہ بین الاقوامی قانون کے تحت بھارت اپنے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل نہ کرنے کا پابند ہے لیکن وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں ہندوئوں کے لیے راہداری کیمپوں کی تعمیر جاری ہے۔عالمی برادری کو بھارت کے اس اقدام کو روکنا ہوگا کیوں کہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا مقصد مستقبل کی رائے شماری پر اثرانداز ہونا ہے جس کا وعدہ کشمیرکے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیاگیا ہے۔